مرزا محمد علي فدوی

مرزا محمد علی فدوی
(۱۷۹۵)تاریخ وفات
عرف مرزا پھجو شاہجان آباد کے رہنے والے تھے۔ یہیں پیدا ہوئے پلے بڑھے تلاشِ معاش نے دربدر کر دیا پہلے لکھنو کی گلیاں ناپیں پھر فیض آباد کی خاک چھانی اور وہاں سے عظیم آباد پہنچ کر رُکن الدین عشق کی شاگردی اختیار کی اور اپنے اُستاد کا ذکر اپنے اشعار میں بھی بہت محبت سے کیا۔
ورقِ گُل پہ کر رقم فدوی
تیرے ہر شعر میں ہے نکہتِ عشق
اِس کو کُچھ اور مت سمجھنا تُو
ہے سراسر یہ فیضِ حضرتِ عشق

مزاجاً لطیف طبع اور شیریں گفتار تھے انداز۱۷۹۵اء سنِ وفات ہے
فدوی مریض عشق کو کیا پوچھتا ہے تُو
منہ دیکھنے سے یار کے چہرہ بحال ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *