Barqi Azmi on Qur’an-e-Majeed

جشنِ نزول قرآن کی مناسبت سے موج سخن کے ۴۰ ویں آن لاین فی البدیہہ طرحی مشاعرے کے لئے میری کاوش احمد علی برقی اعظمی قرآن ایک ارفع و اعلیٰ کتاب ہے دنیا میں سب سے برتر و بالا کتاب ہے

رمضان میں نزول ہوا جس کا تا ابد دستورِ کائناتِ دلآرا کتاب ہے

آیات جن کے سینوں میں محفوظ اس کی ہیں اُن حافظوں کی آنکھ کا تارا کتاب ہے

کرتے ہیں غور و خوض جو اس کے رموز پر سر کے شعور و فکر کے سہرا کتاب ہے

سب کے لئے ہیں درسِ عمل اس کی آیتیں اسلام کے نظام کا چہرا کتاب ہے

تحریف جس میں کر سکا کوئی نہ آج تک قدرت کے ہر صحیفے سے اعلیٰ کتاب ہے

ہے مات جس کے سامنے نورِ مہ و نجوم وہ جلوہ گاہِ نورِ معلیٰ کتاب ہے

جیسے خدا کی ذات ہے سب سے عظیم تر ویسے ہی اک عظیم صحیفہ کتاب ہے

برقی جنھیں کلامِ الٰہی پہ ہے یقیں سرچشمۂ ہدایتِ عظمیٰ کتاب ہے

Tagged as:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *