Tribute to Muslim Saleem on release of Shair Muslim Saleem Number by Dr Barqi Azmi

muslim saleem tribute by barqi azmiماہنامہ شاعر بمبئی میں گوشۂ مسلمؔ سلیم پر منظوم اظہار خیال
ڈاکٹر احمد علی برقیؔ اعظمی
ضوفشاں ’’ شاعر ‘‘ میں ہیں مسلمؔ سلیم
عہدِ نو کے ہیں جو فنکارِ عظیم
رونقِ بھوپال ہے اُن کا وجود
گلشنِ اردو کی ہیں موجِ نسیم
’’ آمد آمد ‘‘ شعری مجموعے کا نام
ہے ادب کی اک صراطِ مستقیم
ان کے ہے رنگِ سخن میں ساتھ ساتھ
جدتِ فکر و نظر ، طرزِ قدیم
ہیں وہ میرے ایک یارِ مہرباں
اہل دانش کے بھی ہیں برقیؔ ندیم

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *